BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 August, 2005, 10:33 GMT 15:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیس ہزار کیلیے آسٹریلوی شہریت
سڈنی اوپیرا ہاؤس
آسٹریلیا پر امیگریشن کے سخت قوانین کی بناء پر تنقید کی جاتی رہی ہے
آسٹریلیا اپنی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بیس ہزار ہنر مند افراد کو شہریت دے گا۔

یہ 1960 کے بعد کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی بھرتی ہوگی۔

آسٹریلوی محکمہ امیگریشن کے ترجمان عبدل رضوی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو انجینئروں، ڈاکٹروں، مکینکوں اور اکاؤنٹنٹوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے یورپ اور بھارت میں نمائشیں منعقد کی جائیں گی اور محکمہ امیگریشن اس برس لندن، برلن، مدراس اور ایمسٹرڈم میں نمائشیں منعقد کرے گا۔

عبدل رضوی نے کہا کہ ’ ہم ابتدائی طور پر ان شہروں میں نمائش منعقد کریں گے اور اگلے برس ان نمائشوں سے ملنے والے تجربے کی بنیاد پر دیگر جگہوں پر نمائشیں ہوں گی۔

آسٹریلوی محکمہ امیگریشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ’ ہم کہیں سے بھی ہنر مند افراد کو بلا سکتے ہیں‘۔

آسٹریلیا پر اکثر امیگریشن کے سخت قوانین کی بناء پر تنقید کی جاتی رہی ہے تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں اس وقت افرادی قوت کی سخت کمی ہے جس سے ملک کی شرحِ نمو متاثر ہو رہی ہے۔

پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں آسٹریلیا نے برطانوی افراد کو آسٹریلیا بلانے کے لیے ایک مہم چلائی تھی جس کے نتیجے میں قریباً دس لاکھ افراد آسٹریلیا گئے تھے۔ تاہم اس مرتبہ بھرتی کی اس مہم کا مقصد مخصوص ہنرمند افراد کو بلانا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد