ایران: سیلاب سے ستائیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے شمال مشرقی علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے کم از کم ستائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق یہ اموات صوبہ گلستان میں گلیداغ نامی گاؤں میں ہوئی ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں گمشدہ افراد کو تلاش کر رہی ہیں اور اس سیلاب کے نتیجے میں تیس سے زیادہ گاؤں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔ مزید تفصیلات آ رہی ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||