ترک، برطانوی لیڈروں کی ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان کی بدھ کی صبح کو لندن میں برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد دونوں وزرائے اعظم نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی اور اعلان کیا کہ دونوں ممالک مل کر دہشتگردی کے خلاف لڑیں گے۔ ترک وزیر اعظم نے کہا کہ اس دہشتگردی کا مقصد مغرب اور مسلمانوں میں دشمنی پیدا کرنا ہے ’لیکن ہم اس کا شکار نہیں ہونگے۔‘ برطانوی وزیر اعظم نے بھی کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہم متحد رہیں اور یہ خیال رکھیں کہ حملہ آور ہم میں اختلافات نہ پیدا کر سکیں۔ مسٹر بلئیر نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت پر بھی بات چیت کی اور برطانیہ ترکی کی اس کوشش کی حمایت کرتا ہے ۔ مسٹر اردگان نے کہا کہ یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت پر مذاکرات اکتوبر میں ہونگے اور ترکی ان کے لیے بالکل تیار ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||