BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 27 September, 2004, 02:00 GMT 07:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یورپی اتحاد میں شمولیت کے لیے
ترک وزیر خارجہ عبداللہ گُل
اصلاحات کے پیکج پر ملک میں بحث چھڑ گئی
ترکی کی پارلیمان نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اس کے یورپی اتحاد میں شمولیت کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

تُرک مقننہ نے اصلاحات کے اس پیکچ کی منظوری ایک ہنگامی اجلاس میں دی۔

چھ اکتوبر سے یورپی اتحاد کی ایک رپورٹ پیش کی جائے گی جس میں فیصلہ کیا جائے گا آیا ترکی کے اتحاد میں شمولیت کے لیے مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں یا نہیں۔

دس روز قبل ان اصلاحات پر ووٹنگ اس وقت روک دی گئی تھی جب کچھ ارکان نے شادی کے بغیر جنسی تعلقات کو جرم قرار دینے والی ایک شق منظور کرانے کی کوشش کی تھی۔

انقرہ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات پر ابھی اعتراضات ختم نہیں ہوئے۔

کچھ لوگوں کو شکایت ہے کہ ان میں خواتین کے حقوق کے بارے میں مزید کچھ کرنے کی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ کئی شقوں کی ممکنہ تشریع کے بارے میں بھی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

لیکن عموماً جو لوگ ترکی کو جدید ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں ان اصلاحات سے خوش ہیں۔

آسٹریا کا، جو ترکی کے یورپی اتحاد میں شمولیت کے بارے میں زیادہ پر جوش نہیں تھا، اب خیال ہے کہ ترکی کی رکنیت کے بارے میں مذاکرات شروع ہونے چاہیں۔

اصلاحات کے تحت ملک کے عدالتی نظام، آئین، فوج کے کردار، دیوانی قانون اور اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں قوانین میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

یورپی کمیشن جو ترکی میں اصلاحات کے زیادہ تر عمل پر نظر رکھے ہوئے تھا ملک میں تبدیلیوں سے بہت خوش نظر آتا ہے۔

لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ منظور کیے جانے والے قوانین پر ابھی معنی خیز انداز میں عمل کیا جانا باقی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد