BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 September, 2004, 00:35 GMT 05:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بدکاری کو جرم قرار دینےکی شق
ترک خواتین
ترکی میں حزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ حکومت نے بدکاری کو جرم قرار دینےکے منصوبے کو واپس لے لیا ہے اور اس تجویز کو اصلاحات کے پیکج سے نکال لیا ہے۔

یہ مجوزہ اقدام ان قوانین میں تبدیلیوں کا حصہ تھے جن کا مقصد انہیں یوروپی یونین کے رکن ممالک کے نزدیک لانا تھا۔

اس فیصلے کی خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے شدید نکتہ چینی کی ہے ۔یہخبر اس وقت آئی جب جب حکومت اور حزبِ اختلاف کی جماعتیں پارلیمان میں قانونی اصلاحات پر بحث کر رہی تھیں۔

انقرہ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہےکہ یوروپی یونین کے اعتراض کی وجہ سے ملک میں اس طرح کھلے عام کسی قانونی اصلاح کے اقدام کو واپس لیا گیا ہو۔

ان اقدامات کے پیکیج پر تین سے چار دنوں میں ووٹنگ ہوگی۔

کئی اصلاحات کا یوروپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے حیر مقدم کیا ہے ۔جن میں انسانی اسمگلنگ کرنے والوں پر سخت جرمانہ عائد کرنے کی بات ہے۔

لیکن بدکاری کو جرم قرار دینے سے متعلق شق پر عورتوں کے حقوق کی تنظیموں اور آزاد تبصرہ نگاروں نے ناراضگی ظاہر کی اور پارلیمان کے باہر مظاہرہ کیا۔

عورتوں کے حقوق کی تنظیم کی ایک رکن سینال سرہان کا کہنا تھا کہ یہ ایک پسماندہ سوچ ہے اور اس سے حکومت کو ہماری ذاتی زندگیوں میں مداخلت کرنے کا موقع ملیگا۔

وزیر اعظم طیب اردگان نے اس بارے میں کہا تھا کہ اس شق سے خواتین کو دھوکے سے بچانے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد