فرانس: مسلم مبلغ ملک بدر کر دیا گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانسیسی حکام نے ایک اسلامی مبلغ کو ملک بدر کر کے الجیریا بھیج دیا ہے۔ عبدالحامد ایسوئی نامی یہ مبلغ 1995 میں ایک ٹرین پر حملہ کرنے کے الزام میں چار برس قید کاٹ چکا ہے۔ عبدالحامد کی فرانس بدری کا فیصلہ 1999 میں ان کی رہائی کے وقت ہوا تھا لیکن اس فیصلے پر عمل درآمد ہفتے کے دن اس وقت کیا گیا جب مبلغ کی جانب سے دائر کی گئی پناہ کی درخواست رد کر دی گئی۔ فرانسیسی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے عبدالحامد کا تعلق بنیاد پرست اسلامی مبلغین کے اس گروہ سے ہے جس پر فرانسیسی انٹیلی جنس ذرائع نظر رکھے ہوئے تھے۔ جمعہ کو فرانسیسی وزیرِ داخلہ نکولس سرکوزی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ لندن بم دھماکوں کے بعد فرانسیسی حکومت اسلامی بنیاد پرست عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور ان کی نگرانی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||