برطانوی حکومت کا اظہار افسوس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لندن میں برازیل کے بےگناہ شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر برطانوی حکومت نے برازیل کے وزیر خارجہ کلیسوامورم سےافسوس کااظہار کیا ہے۔ ستائیس سالہ ژان چارلز دے مینیزیس کو جمعہ کے روز لندن کے انڈر گرونڈ سٹیشن سٹاک ویل سٹیشن پر گولیاں ماری گئیں تھیں۔ برازیل کےوزیرخارجہ کلیسو امورم جن کی پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق لندن میں آمد متوقع ہے۔ انہوں نہ کہاہے کہ برطانوی حکومت نےاس معاملے کی مکمل تحقیق کا یقین دلایا ہے۔ ژان چارلز دے مینیزیس کے کزن نے جو لندن میں رہائش پذیر ہے، بی بی سی کو بتایا ہے کہ معافیاں کافی نہیں ہیں اور ان کے کزن کا قتل پولیس کی نااہلی ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کزن کا کوئی ایسا ماضی نہیں تھا جواسے پولیس سے خوفزدہ کرے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||