BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 July, 2005, 11:12 GMT 16:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دہشتگردوں کے اثاثے ضبط کریں‘
News image
لندن میں بم دھماکوں کے متاثرین سے پھولوں کے ذریعے اظہارِ ہمدردی جاری ہے
برطانیہ کے وزیرِ خزانہ گورڈن براؤن منگل کو یورپی اتحاد کے وزرائے خزانہ پر زور دیا ہے کہ اتحاد میں شامل ممالک دہشت گرد گروپوں کے اثاثے ضبط کرنے کی کوششیں تیز کر دیں۔

گورڈن براؤن یہ درخواست برسلز میں یورپی پارلیمان میں ہونے والی بات چیت کے دوران کی۔

برطانوی وزیرِ خزانہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ یورپی وزراء ان افراد کے وسائل کو بھی ہدف بنائیں جو دہشت گرد گروپوں کو مدد فراہم کرتے ہیں۔

یورپی ممالک نے دہشت گردی کے حوالے سے اپنی کوششوں کو مربوط کرنے کا ایک منصوبہ گزشتہ برس میڈرڈ میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد بنایا تھا لیکن اب برطانوی وزیرِ خزانہ چاہتے ہیں کہ اس پر جلد از جلد عمل شروع ہو۔

میڈرڈ میں بم دھماکوں کے بعد یورپی ممالک اس بات پر متفق ہو گئے تھے کہ وہ مالی کھاتوں اور لین دین کی نگرانی کریں گے۔

گورڈن براؤن کی یہ کوشش بھی ہوگی کہ وہ یورپی اتحاد کے ممالک پر زور دیں کہ یورپی ملکوں کے ایکشن پلان کے دیگر حصوں پر بھی فوری عمل درآمد ہو جس کے مطابق ان ممالک کے قانون نافذ کرنے والے ادارے معلومات کا زیادہ تبادلہ کریں۔

جمعرات کو لندن میں ٹرانسپورٹ کے نیٹ ورک پر چار بم حملے ہوئے تھے جن میں اب تک باون افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ سات سو افراد ان دھماکوں میں زخمی ہوئے تھے۔

آج کل یورپی یونین کی صدارات برطانیہ کے پاس ہے اور گورڈن براؤن برسلز میں ہونے والے یورپی ممالک کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں شریک ہیں۔

توقع ہے کہ وزیرِ خزانہ کہیں گے کہ نہ دہشت گردوں کے لیے چھپنے کی کوئی جگہ ہو اور نہ ان کے لیے جو دہشت گردوں کو مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔

برطانیہ کے وزیرِ خارجہ جیک سٹرا بھی برسلز میں ہیں اور لندن میں بم دھماکوں کے بعد برطانیہ کو یورپی حکومتوں سے ملنے والے تعاون کا شکریہ ادا کریں گے۔

بدھ کو وزیرِ داخلہ چارلس کلارک اپنے یورپی ہم منصبوں کے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس اجلاس کا مقصد دہشت گردی کچلنے سے متعلق کارروائیوں سے ہے۔

چارلس کلارک اس اجلاس میں ایک دس نکاتی منصوبہ پیش کریں گے جس میں وہ تجویز دیں گے کہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیان تمام پرائیویٹ ٹیلی فون کالز، ٹیکسٹ پیغامات اور ای میلز کا ریکارڈ رکھیں جسے ضرورت کے وقت پولیس اور سکیورٹی اداروں کو فراہم کیا جا سکے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد