 |  القاعدہ نےعراق میں تعینات مصر کےسفارت کار کو اغواء کےبعد قتل کردیاتھا |
شدت پسند تنظیم القاعدہ نےایک بیان میں عراق میں دو روز قبل الجزائر کے انتہائی سنئیر سفارت کار علی بلیروسی کواغواء کر نے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ القاعدہ کا یہ دعوہ ایک بیان کی شکل میں انٹرنیٹ پر سامنے آیا ہے جس کی آزاد ذرائع سے ابھی تک تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ علاوہ ازیں اس بیان میں الجزائر کے ایک دوسرے سفارت کار جنہیں بھی اسی وقت اغواء کیا گیا تھا اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ اس ماہ کے آغاز میں القاعدہ نےمصر کے عراق میں تعینات سفیر الحب الشریف کواغواء کے بعد قتل کر دیا تھا۔ ان کی لاش اب تک نہیں مل سکی ہے۔ |