BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 July, 2005, 02:41 GMT 07:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلامتی کونسل کا توسیعی منصوبہ
News image
منصوبے کی منظوری کے لیےجنرل اسمبلی کی دوتہائی اکثریت ضروری ہے
برازیل کی قیادت میں چار ممالک نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع کا منصوبہ باقاعدہ طور پر پیش کردیا ہے۔

اِن چار مما لک میں برازیل کے علاوہ جرمنی، جاپان اور بھارت بھی شامل ہیں اور انہیں جی فور کہا جاتا ہے۔

یہ جی فور ممالک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مزید دس ارکان کا اضافہ چاہتے ہیں جس میں سے چھ مستقل رکن ہوں گے۔

ان ممالک کا کہنا ہے کہ یہ مجوزی مستقل رکنیت ان جی فور ممالک سمیت افریقی ممالک کو بھی دیا جائے۔ یہ تجویز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جائے گی جہاں اسے نافذ العمل ہونے کے لئے دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔

برازیل کا کہنا ہے کہ انیس سو پینتالیس میں قائم ہونے والا اقوام متحدہ کا ڈھانچہ اب فرسودہ ہوچکا ہے۔

بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اگرچے توسیع کے معاملے پر کافی حمایت پائی جاتی ہے مگر اس معاملے پر اختلافات بھی بہت شدید ہیں۔ اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان ہیں جن میں سے پانچ مستقل ہیں جنہیں ویٹو کا حق حاصل ہے۔

اقوام متحدہ میں برازیل کے نمائندے رونالڈو موٹو کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو نئے زمانے کا ساتھ دینا ہو گا اور موثر طور اپنا کردار ادا کرنے کے لیے عالمی ادارے میں بڑے پیمانے پر اصلاعات کی اور موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں سلامتی کونسل کے ارکان میں اضافے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم کے مطابق اقوام متحدہ کی اصلاعات کے سلسلے میں منقسم ووٹ کے بجائے فیصلہ کن مذاکرات کی ضرورت ہے اور مذاکرات کے ذریعے ہی خودمختار ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا نیا عہد شروع ہو سکتا ہے جو اکیسویں صدی کی ضرورت ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد