BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 June, 2005, 04:55 GMT 09:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ، برطانیہ کا رد عمل
وایٹ ہاوس
ایران کے انتخابات پر امریکی تشویش
ایران میں سخت گیر امیدوار محمود احمدی نژاد کے منتخب ہونے پر امریکی حکومت نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور پورے انتخابی عمل کو ہی ناقص ٹھہرایا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ احمدی نژاد کے منتخب ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران خطے کے دورسرے ملکوں ، عراق اور افغانستان میں پائی جانے والی آزادی کی لہروں سے مستفید نہیں ہوسکا اور ان کے ساتھ قدم ملا کر چلنے میں ناکام رہا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی ایک ترجمان نے کہا کہ انتخاب کا پورا نظام ہی ناقص ہے کیونکہ اس میں ایک ہزار امیدواروں کو جن میں ترانوے خواتین بھی شامل ہیں انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ادھر برطانیہ کے وزیر خارجہ جیک سٹرا نے ایران میں صدراتی انتخاب پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں دنیا کے خدشات پر فوری توجہ دینی چاہیے۔

امریکی ترجمان نے کہا کہ ان کے ملک کو شک ہے کہ ایرانی حکومت کو اپنے عوام کی خواہشات اور مغربی دنیا کی تشویش سے کوئی دلچسسپی ہے۔

انہوں نے کہا ایران کے عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کریں اور اپنے مستقبل کا خود تعین کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد