BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گھمبیرماحول عباس، شیرون ملاقات
ایرئیل شیرون
محمود عباس اور ایرئیل شیرون کی یروشلم ملاقات سے قبل 50 کے لگ بھگ فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی سکیورٹی افواج نے ان فلسطینیوں کو غرب اردن سے حراست میں لیا ہے۔

فلسطینی رہنما محمود عباس کے منتخب کے بعد یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوسری ملاقات ہے۔ تاہم یروشلم میں یہ دونوں کے درمیان ہونے والی یہ پہلی ملاقات ہے۔

یہ گرفتاریاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے پہلے کی گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ذرائع کے مطابق عسکریت پسند تنظیم اسلامی جہاد کے پچاس کے قریب کارکنوں کو رات گرفتار کر لیا گیا تھا۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی رات چودہ افراد کو رملہ، قلقلیہ اور جنین سے گرفتار کیا گیا جبکہ چھتیس کو ہیبرون اور بیت اللحم سے حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی فوجی ۓرائع کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں اس لیے کی گئی ہیں کہ اسلامی جہاد نے فروری میں ہونے والی مفاہمت کو قبول نہیں کیا۔

ادھر اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اس نے حالیہ حملے اس لیے کیے ہیں کہ اسرائیل نے فائر بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

اسرائیلی فوج کے ایک سینئیر اہلکار کرنل ایریز وینر نے کہا ہے کہ اب اسلامی جہاد کے خلاف کوئی نرمی برتی نہیں جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اس تنظیم کے ساتھ جو بھی منسلک ہوگا اس کو اسرائیلی فوج نشانہ بنائے گی۔

یہ چھ ماہ میں کے اندر اسلامی جہاد پر اس پیمانے پر ہونے والی پہلی ایسی کارروائی ہے اور یہ اسرائیلی نشانوں پر کئی حملوں کے کچھ روز بعد آئی ہے۔ حملوں میں دو اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسلامی جہاد نے چھ ماہ قبل طے ہونے والے امن معاہدے پر عمل نہیں کیا ہے اور یہ گرفتاریاں اس حالیہ تشدد کے جواب میں کی گئی ہیں ۔

تاہم اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ ان کی کارروائیاں امن معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔

اسلامی جہاد کے ایک ترجمان نے فلسطینی قیادت سے کہا ہے کہ ان کو بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کو منسوخ کر دینا چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد