BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 30 May, 2005, 00:47 GMT 05:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فرانسیسی رہنماؤں کےلیے لمحۂ فکریہ
فرانس
فرانس میں اگلے دو برس سے کم عرصے میں پارلیمانی انتخابات ہوں گے
فرانس میں اتوار کو ہونے والے ریفرنڈم نے ملک کی دائیں اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ایک صدمے کی سی صورت ِ حال سے دو چار کر دیا ہے۔

صدر ژاک شیراک کے بارے میں ان کے مخالفین یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کی حیثیت ختم ہو گئی ہے۔ کچھ کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کے بعد ان کے پاس اختیار و اقتدار کا حق باقی نہیں رہا۔

ان کی جماعت یونین فار اے پاپولر موومنٹ مکمل طور پر وفادار نہیں ہے۔اس پارٹی کے موجودہ سربراہ نکلولس ساکوزی نے جو فرانس کے سابق وزیرِ خزانہ بھی رہے ہیں، ریفرنڈم سے پہلے واضح طور پر کہا تھا کہ اگر لوگوں نے ناں میں ووٹ ڈالا تو وہ کھل کر صدر شیراک کی بائیں بازو کی پالیسیوں کو اختیار کرنے کی کوششوں کے خلاف آواز بلند کریں گے۔

فرانس کے وزیرِ اعظم کے بارے میں اطلاع ہے کہ انہیں چند ہی دنوں میں ان کے عہدے سے سبکدوش کیا جا رہا ہے۔

سوشلسٹ اور کمیونسٹ ووٹر اور عالمگیریت کے مخالف گروپ یہ جان گئے ہیں کہ یورپی آئین کے خلاف ان کی طاقتور مخالفت رنگ لائی ہے اور اس ریفرنڈم کے بعد وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ اس کا نتیجہ حکومت کی اقتصادی اصلاحات کو روکنے کی بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔

لہذا آئندہ دنوں میں فرانس میں ٹریڈ یونینز اور کاروباری طبقے کے درمیان چپقلش کا سلسلہ شروع ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ٹریڈ یونینز کارکنوں کے لیے مزید حقوق اور ملازمتوں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے مطالبات میں شدت لائیں گے جبکہ ان کے مخالف کاروباری رہنما یہ کہیں گے کہ ریفرینڈم کے نتیجے سے فرانس میں بے روزگاری بڑھے گی اور معاشی انحطاط آئے گا۔

ملک کی سوشلسٹ پارٹی اس وقت یورپ میں فرانس کے مقام اور اقتدار میں رہنے کے لیے صدارتی امیدوار کے انتخاب پر بری طرح منقسم ہے۔ فرانس میں پارلیمانی انتخابات میں دو سال سے کم عرصہ باقی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد