BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 May, 2005, 02:08 GMT 07:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فرانس ہاں کرے گا یا نہ
فرانس ریفرنڈم
فرانس میں حکمراں اور اپوزیشن کی کچھ جماعتوں نے ہاں ووٹ کی اپیل کی ہے
یورپی اتحاد کے آئین پر فرانس میں ہونے والے اہم ترین ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے اور توقعات ہیں کہ نتائج میں ہاں اور نہ کے درمیان بہت کم فرق ہوگا۔

اب تک کی پیش گوئیوں کے مطابق لوگوں کا زیادہ جھکاؤ نہ ووٹ کی طرف ہے۔

تاہم مبصر اس بات پر متفق ہیں ووٹروں کا رجحان ہاں میں ہو یا نہ میں یہ ریفرنڈم بہت اہم ہے اور خیال ہے کہ ہاں اور نہ کے ووٹوں میں بہت زیادہ فرق نہیں ہوگا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فرانس کے لوگ یورپی آئین کے مسئلے پر دو حصوں میں بٹ گئے ہیں۔

یورپی آئین کی وجہ سے یورپی اتحاد کو جس میں ممالک کی تعداد بڑھ کر پچیس ہوگئی ہے فیصلہ سازی کو بہتر بنانا ہے۔ قانون بننے کے لیے یورپی آئین کی منظوری پچیس کے پچیس ممالک کو دینی ہوگی۔

اب تک نو ممالک نے یورپی آئین کی توثیق کر دی ہے تاہم فرانس واحد ملک ہے جس نے اپنے شہریوں پر لازم کر دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔

اگر فرانس کے لوگوں نے نہ میں ووٹ دے دیا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ یورپی آئین کا معاملہ کھٹائی میں پڑ جائے گا۔

رائے عامہ کے تازہ ترین جائزوں کے مطابق ناں ووٹ کی مخالفت کم ہوکر باون فیصد ہو گئی ہے جبکہ ایک دوسرے جائزے کے رو سے یورپی آئین کے خلاف ملک کے 56 فیصد عوام ہیں۔

نہ ووٹ کے حامی کہتے ہیں کہ اگر یورپی آئین کو قانون کا درجہ حاصل ہوگیا تو فرانس میں ملازمتوں، تنخواہوں اور معیارِ زندگی کو محفوظ رکھنا بہت مشکل ہو جائے گا۔

تاہم اس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ہاں ووٹ سے یورپ میں فرانس کا اثر رسوخ بڑھ جائے گا۔

فرانس میں حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے ایک دھڑے نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہاں میں ووٹ دیں۔ خود فرانس کے صدر ژاک شیراک نے ایک سے زیادہ مرتبہ ٹیلی وژن پر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریفرنڈم میں ہاں ووٹ دیں۔

یورپی آئین دراصل یورپی یونین کے پچیس ممبر ملکوں کے مابین ایک معاہدہ ہے۔ اور اگر کسی ایک ملک نے بھی اس کی توثیق نہیں کی تو اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکے گا۔ یعنی فرانس میں ناں کے ووٹ کا مطلب ہوگا کہ آئین اپنی موت آپ مرگیا۔ تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک بار ناں کی صورت میں فرانس اس پر دوبارہ ووٹنگ کرواسکتا -

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد