افغانستان: مولوی فیاض ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان حکومت کے اہم رکن مولوی عبداللہ فیاض کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ مولوی فیاض قندھارمیں اپنے دفتر سے نکل رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار افراد نے انہیں گولی مار دی۔ مولوی فیاض زخموں کی تاب نہ لا کر ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وفات پاگئے۔ مولوی فیاض جو کہ کرزئی حکومت کے اہم رکن تھے، طالبان حکومت کے سخت خلاف تھے۔ مولوی فیاض نے گزشتہ ہفتے قندھار میں ہونے والے ایک اجلاس میں طالبان کے رہنما مّلا محمد عمر کے خلاف تقریر کرتے ہوئے ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھایا تھا۔ طالبان کے ایک ترجمان عبدالطیف حکیمی نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مولوی فیاض اسلام کے نام پر طالبان کے خلاف کام کر رہے تھے۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے مولوی فیاض کی ہلاکت پر شدید مذمت کی ہے اور اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مولوی فیاض کی موت پر گہرہ صدمہ ہوا ہے۔ صدر کرزئی نے مولوی فیاض پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولوی فیاض ایک سچے مسلمان تھے۔ صدر حامد کرزئی نے افغان عوام کی خدمت کے لیے مولوی فیاض کے جذبہ کی بھی تعریف کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||