الیکشن: جیتے والوں میں کون کیا؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی پارلیمانی انتخابات میں حکومتی وزراء کے تین پاکستانی نژاد لیبر امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔ کامیاب قرار دیئے جانے والے لیبر پارٹی کے امیدواروں میں خالد محمود بھی شامل ہیں جو برمنگھم کے پیری بار حلقے سےکامیاب قرار دیئے گئے۔ پاکستانی نژاد لیبر امیدوار محمد سرور بھی اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے گلاسگو سنٹرل سے الیکشن جیتا۔ لندن کے ٹوٹنگ حلقے سے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر ایک پاکستانی نژاد وکیل صادق خان کامیاب قرار پائے ہیں۔ دیگر جنوبی ایشیائی کامیب امیدواروں میں لیبر پارٹی ہی کے مارشا سنگھ اور پیارہ سنگھ گھابڑا شامل ہیں جو بالترتیب بریڈفورڈ اور لندن کے ایلنگ ساؤتھ ہال حلقوں سے کامیاب قرار پائے ہیں۔ حکومتی وزراء میں سے وزیر اعظم ٹونی بلئیر، ڈپٹی وزیر اعظم جان پریسکوٹ، سابق وزیر داخلہ ڈیوڈ بلینکیٹ، وزیر خزانہ گورڈن براؤن، وزیر تعلیم رُوتھ کیلی اور سابق زیر ایلن میلبرن اپنی اپنی نشستیں جیت چکے ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر مائیکل ہارورڈ اور لِب ڈیم کے قائد چارلس کینیڈی بھی اپنی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔ سابق لیبر رکن پارلیمان اور ریسپیکٹ پارٹی کے رہنما جارج گیلوے بھی لندن کی بیتھنل گرین نشست سے کامیاب ہوئے۔ انہوں نے لیبر پارٹی کی امیدوار اُونا کنگ کو ہرایا۔ لیبر پارٹی کے ہارنے والے اہم لیڈروں میں سکولوں کے وزیر سٹیفن ٹوِگ بھی شامل ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||