 |  اقوام متحدہ میں امریکہ کے نئے سفیر نے بھی عالمی ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے |
امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائیس نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ نے اپنے کام کرنے کے طریقے میں اصلاحات نہ کیں تو وہ عالمی سیاست میں فعال کردار نہیں ادا کر سکے گی۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب تسلیم کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ میں ’کچھ چیزیں ٹھیک ہونے والی ہیں‘۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں امریکہ کے نئے سفیر جان بولٹن کا ذکر کیا جو اس عالمی ادارے پر تنقید کرتے آئے ہیں۔ جان بولٹن نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں احتساب پر زور دیں گے۔ کونڈولیزا رائیس نے ایک ایسے وقت میں اقوام متحدہ پر تنقید کی ہے جب اس کو پہلے ہی عراق میں تیل کے بدلے خوراک کے پروگرام میں بد عنونیوں اور افریقہ میں اس کے ان مشن میں شامل اہلکاروں کی طرف سے جنسی زیادتیوں کے سکینڈلوں کا سامنا ہے۔ |