’دو لڑکیاں اور امریکی سلامتی‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی حکام نے بنگلہ دیش اور گنی سے تعلق رکھنے والی دو نوعمر لڑکیوں کو خودکش حملہ آور ہونے کے شبہ میں گرفتار کر لیا ہے۔ امریکی جریدے نیویارک ٹائم میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق ایف بی آئی کے تفتیشی افسران نے کہا ہے کہ یہ دونوں لڑکیاں امریکہ کی سیکیورٹی کے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ الزام شواہد پر مبنی ہے کہ یہ لڑکیاں خودکش حملہ آوور بننے کا عزم کر چکی تھیں۔ تاہم ان میں سے ایک لڑکی کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ یہ الزام جھوٹ ہے اور حکام نے سکول میں لکھے گئے ایک مضمون کو غلط معنوں میں لیا ہے۔ امریکی کی داخلی سیکیورٹی کے ادارے نے ان لڑکیوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لڑکیوں کو امیگریشن کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان لڑکیوں کو امریکی ریاست پنسلوینا میں رکھا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||