امریکی سکول میں 10 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ایک بچے نے اپنے سمیت دس افراد کو گولیاں مار کر ہلاک اور ایک درجن سے زائد کو زخمی کر دیا۔ یہ ہولناک واقعہ امریکہ کی شمالی ریاست منیسوٹا کے ایک ہائی سکول میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گولیاں چلانے والا بچہ اسی سکول میں زیرتعلیم تھا جس میں اس نے فائرنگ کر کے خود سمیت آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق کئی ہتھیاروں سے مسلح یہ بچہ ریڈ لیک سکول میں داخل ہوا اور اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد اور سکول کا ایک محافظ بھی شامل ہیں۔ اس کے اس بچے نے خود کو بھی ہلاک کر لیا۔ سکول میں ہلاکتوں کا یہ واقع چھ سال قبل کولمبین ہائی سکول میں ہونےوالی ہلاکتوں کے بعد سب سے بڑا واقعہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس بچے میں سکول میں آ کر فائرنگ کرنے سے پہلے بھی دو افراد کو ہلاک کیا جو اس کے دادا دادی تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سکول میں ہلاک ہونے دو طلبہ اور دو طالبات ایک ہی کلاس روم میں تھے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے لیکن ابھی تک کوئی ایسی بات سامنے نہیں آئی جسے اس واقعے کا باعث قرار دیا جکا سکے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||