 |  عراق میں تشدد کے واقعات میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے |
امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ عراق میں بغداد کے جنوب میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ امریکی فوجی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ بابل کے صوبے میں پولیس کے ایک پیٹرول پر حملہ میں کم از کم دو عراقی پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس جھڑپ میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔ بغداد کے شمال میں بھی مزاحمت کارروں سے ایک جھڑپ میں دو عراق سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے ایک شہری بھی ہلاک ہو گیا۔ عراق کے مغربی شہر رمادی میں ایک قبائلی رہنما بھی ہلاک ہو گئے۔ |