BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 January, 2005, 03:42 GMT 08:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
توقع سے زائد ووٹ پڑے: الیکشن کمشن
عراق
سخت حفاظتی انتظامات میں پولنگ جاری ہے
عراقی الیکشن کمشن کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ بہتر فیصد رہا۔

الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ ووٹروں میں سے بہتر فیصد کا ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ سٹیشن پہنچنا ان کی توقعات سے بڑھ کر ہے۔

الیکشن کمشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ کے لیے ترتیب دیا گیا سکیورٹی پلان کامیاب رہا اور بہت کم تشدد کے واقعات ہوئے۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے عراقی انتخابات کو جمہوریت کی طرف پہلا قدم قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی ووٹروں کو اس بات کا علم تھا کہ وہ اپنی تقدیر کا کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں۔

دریں اثنا بغداد میں ہونے والے بم حملوں میں کم از کم بیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

بعقوبہ، موصل اور بصرہ سمیت دیگر کئی شہروں میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

عراقی ووٹرز غیر ملکی فوجوں کی موجودگی کی مخالفت کرنے والے شدت پسندوں کی طرف سے حملوں کے خوف میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

شدت پسندوں نے عراق کے لوگوں سے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے اور انتخابی عمل میں مداخلت کی دھمکی دی تھی۔

کم از کم چھ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک خود کش بمبار خود کو مشرقی بغداد کے ایک پولنگ سٹیشن سے باہر بارود کی پیٹی سے اڑا دیا۔

مغربی بغداد میں ہونے والے ایک خود کش بم حملے میں چار افراد ہلاک اور کم از کم چھ زخمی ہوئے۔

بغداد کے صدر سٹی علاقے میں ایک مارٹر گولہ لگنے سے چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

بغداد میں پولنگ سٹیشنوں پر ہونے والے خود کش بم حملوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بصرہ کے ایک پولنگ سٹیشن پر خودکش بم حملہ ہوا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انتخابی شیڈول
سنیچر: سرحدیں اور ہوائی اڈے تین روز کے لیے بند
اتوار: پولنگ کا دِن، گاڑیاں سڑکوں پر لانے کی پابندی
چار یا پانچ روز تک ووٹوں کی گنتی
فروری کے آغازمیں نتائج کا اعلان
مارچ کے آغاز میں نئے وزیر اعظم کا اعلان
مارچ کے آخر میں نئی حکومت کا قیام

بی بی سی کی نامہ نگار کیرولین ہاؤلی کے مطابق عبوری وزیر اعظم ایاد علاوی کی سیاسی جماعت کی مقررہ وقت کے بعد بھی انتخابی مہم جاری رکھنے پر سرزنش کی گئی ہے۔

پولنگ شروع ہوتے ہی عراق کی عبوری انتظامیہ کے صدر غازی الیاور نے بغداد کے گرین زون میں اپنا ووٹ ڈالا۔

انہوں نے عراقی عوام سے اپیل کی کہ وہ شدت پسندوں کی دھمکیوں سے مرعوب نہ ہوں اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔

عراق میں دو پچھتر نشستوں کے لیے ایک سو جماعتیں اور اتحاد میدان میں ہیں۔ منتحب ہونے والے نمائندے عراق کے آئین کی منظوری دیں گے۔

نامہ نگاروں کے مطابق سنی علاقے بھوت نگر کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ بصرہ میں لوگوں کی لمبی قطاریں ووٹ ڈالنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق رمادی اور سمارہ میں صرف چند پولنگ سٹیشن ہی کھل سکے اور وہ بھی زیادہ تر ویران نظر آئے۔

فلوجہ میں بھی صرف چند ووٹر ہی پولنگ سٹیشن تک پہنچ سکے۔ سمارہ میں بلدیہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لوگ خوف کی وجہ سے ووٹ ڈالنے نہیں آ رہے۔

ملک کے شمال میں واقع کرد علاقوں اور جنوب میں واقع شیعہ آبادی والے علاقوں میں لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں۔

بصرہ سے بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ شہر میں قائم پولنگ سٹیشنوں پر ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں۔

انتخابات کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے امریکی فوجی ریکارڈ تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں۔

ملک کے اکثر شہروں میں صبح سے شام تک کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور اور بین الصوبائی سفر پر بھی پابندی ہے۔

عراق کی سرحدیں اور بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی بند ہے۔

لیکن خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بہت سے عراقی ملک میں امن امان کی صورتحال کے پیش نظر ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

انتخابات سے ایک روز پہلے عراق میں سخت حفاظتی انتخامات کے باوجود مختلف واقعات میں سترہ لوگ ہلاک ہوئے۔ بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ایک حملے میں دو امریکی ہلاک ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد