عراق میں قریباً دو کروڑ ساٹھ لاکھ افراد آباد ہیں۔ان میں سے زیادہ تر آبادی ملک کے مشرقی علاقوں میں شہروں میں رہائش پذیر ہے۔ عراق کی اکثریتی آبادی مسلمان ہے اور شیعہ اور سنی فرقوں میں بٹی ہوئی ہے، جبکہ نسلی اعتبار سے عراقی عرب اور کرد قوموں میں تقسیم ہیں۔ عرب شیعہ عراق کی آبادی کا قریباً ساٹھ فیصد ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ جنوری کے انتخابات کے بعد وہی عراق میں اقتدار سنبھالیں گے۔ صدام حسین کے دورِ اقتدار میں عراق کی بیس فیصد سنی آبادی ہی حکومت کے تمام اہم عہدوں پر فائز تھی۔ کرد قوم جو کہ عراقی آبادی کا قریباً سترہ فیصد ہیں سنی العقیدہ مسلمان ہیں، عراق کے شمالی علاقوں میں رہتے ہیں اور اس علاقے میں 1991 کے بعد سے انہیں محدود خود مختاری حاصل ہے۔  مذہبی اور نسلی اعتبار سے عراق کی تقسیم |
|