مدینہ میں سیلاب، آٹھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب سے ملنے والی خبروں کے مطابق ملک کے مغربی شہر مدینہ میں تیز بارشوں اور سیلاب سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب میں یہ گزشتہ بیس سال میں سب سے شدید سیلاب تھا۔ بارشوں سے ایک بندٹوٹ گیا جس سے کچھ دیہات متاثر ہوئے اور لوگوں کو گھر بار چھوڑنا پڑا۔ الوطن اخبار کےمطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چند افراد بھی شامل ہیں جو گاڑی پر ایک سیلاب زدہ وادی سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||