BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 January, 2005, 12:50 GMT 17:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیریں عبادی کی عدالت میں طلبی
شیرین عبادی
شیرین عبادی حکومت مخالف افراد کے مقدمات کی پیروی کرتی رہتی ہیں
ایران کی انقلابی عدالت (ریولوشنری کورٹ) نے امن کا نوبل انعام پانے والی ایرانی خاتون شیریں عبادی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

وکیل اور انسانی حقوق کی علمبردار شیریں عبادی نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ انہیں کیوں سمن بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے ابھی تک سمن کا جواب نہیں دیا۔ جواب دینے کے لیے ان کے پاس اتوار تک کا وقت ہے۔

ستاون سالہ شیریں عبادی کو 2003 میں عورتوں اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے پر نوبل امن ایوارڈ ملا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’سمن میں لکھا کہ ہے کہ میں تین دن کے اندر عدالت میں حاضری دے کر وضاحت کروں نہیں تو مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔

شیریں عبادی سینٹر فار دی ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کے نام سے ایک غیر سرکاری تنظیم چلاتی ہیں اور انہیں نے حکومت مخالف کئی افراد کے مقدمات لڑے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے 2003 میں قتل ہونے والی ایرانی نژاد کینیڈین خاتون فوٹوگرافر زہرا کاظمی کے مقدمے کی پیروی کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد