BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریاض میں 7 شدت پسند ہلاک
کار بم دھماکے
دو کار بم دھماکوں میں کئی افراد زخمی ہوئے
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دو کار بم دھماکوں کے بعد پولیس نے ایک چھاپے کے دوران سات مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کے قریب ہونے والے پہلے بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب حملہ آور نے کار کو سعودی سپیشل فورسز کے دفاتر میں گھسنے کی کوشش کی۔ اس دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

چونکہ دونوں حملے رات کے وقت ہوئے اس لیے زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم رہی۔

وزات داخلہ کے قریب دھماکے کی وجہ سے وزارت کے دفاتر اور دوسری عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ جس کے بعد علاقے کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوسرے کار بم کو ناکارہ بنا دیا تھا جس کے بعد حملہ آوروں اور گارڈز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

بدھ کے روز ہونے والے حملوں کے دو ہفتے قبل القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن نے ایک ویڈیو ٹیپ میں اپنے پیغام میں اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ وہ سعودی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

اس ماہ کے شروع میں شدت پسندوں کے جدہ میں امریکی قونصل خانے پر حملے میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد