جمیعہ الاسلامیہ کے رکن کو عمر قید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کمبوڈیا کی ایک عدالت نےحنبلی نامی ایک انڈونیشیائی شدت پسند کو اس کی غیر موجودگی میں دارالحکومت نوم پنہ میں مغربی مفادات سے متعلقہ عمارتوں پر بموں سے حملہ کرنے کی سازش کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ استغاثہ کے مطابق حنبلی نے دو برس قبل نوم پنہ میں واقع برطانوی سفارت خانے پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تین مسلمانوں، دو تھائی باشندوں اور ایک کمبوڈین باشندے کو بھی اس سازش میں شریک ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ ایک مصری ملزم اعصام محمد کو بری کر دیا گیا ہے۔ انڈونیشیائی پولیس کے ذرائع کے مطابق حنبلی شدت پسند تنظیم جمیعہ الاسلامیہ کا سرگرم رکن ہے اور اس پر سن دو ہزار دو میں انڈونیشیا کے تفریحی جزیرے بالی میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے۔ان دھماکوں میں دو سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حنبلی اس وقت امریکی تحویل میں ہے اور اسے کسی نامعلوم مقام پر قید کیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||