BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 September, 2003, 09:56 GMT 13:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دس ملین ڈالر کا انعام
حنبلی عرف رضوان عصام الدین
حنبلی عرف رضوان عصام الدین

امریکہ نے مشتبہ شدت پسند حنبلی کی گرفتاری میں دی گئی مدد کے سلسلے میں تھائی لینڈ کی حکومت کو دس ملین ڈالر کی رقم دی ہے۔

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم تھاکسن شناوترا نے کہا ہے کہ یہ رقم ان کو مل چکی ہے اور اب وہ یہ فیصلہ کریں گے کہ یہ کن پولیس افسروں یا اداروں میں تقسیم ہونی چاہیے۔

حنبلی عرف رصوان عصام الدین کو اگست میں تھائی لینڈ کی دار الحکومت بینگ کاک کے شمال سے گرفتار کیا گیا تھا۔

خیال ہے کہ وہ مشرق بعید میں سرگرم جامعہ اسلامیہ کے رہنما ہیں اور ان کے القاعدہ تنظیم سےے بھی تعلق رہا ہے۔

حنبلی کو امریکیوں کے حوالے کر دیا گیا ہےاور ان سے تفتیش جاری ہے۔

جامعہ اسلامیہ اسی کی دہائی میں قائم ہوئی تھی اور اس پر الزام ہے کہ اس نے جکارتا اور بالی کے بم حملے سمیت کئی دہشت گرد منصوبوں کی ذمہ دار ہے۔

یہ تنظیم ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور فلپائن کے کچھ علاقوں میں ایک اسلمای ریاست قائم کرنا چاہتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد