BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 27 December, 2004, 20:06 GMT 01:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ووٹ دینے والے کافر ہوں گے: لادن
لادن نے الزرقاوی کی حمایت کی ہے
اسامہ بن لادن نے الزرقاوی کو عراق میں القاعدہ کا امیر مقرر کیا ہے
اسامہ بن لادن سے منسوب کی جانے والی ایک وڈیو ٹیپ میں عراقیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوری تیس کو ہونے والے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔

وڈیو ٹیپ میں ریکارڈ آواز جسی کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے، کہا گیا ہے کہ امریکہ کے زیر نگرانی ہونے انتخابات میں جو عراقی بھی حصہ لیں گے وہ کافر ہوں گے۔

عربی ٹی وی چینل الجزیرہ پر نشر ہونے والی فلم میں اب اردن سے تعلق رکھنے والے شدت پسند ابو مصعب الزرقاوی کی حمایت کی گئی ہے۔

اس ماہ کے شروع میں اسامہ بن لادن نےایک آڈیو پیغام میں گلف میں تیل کی تنصیبات پر حملہ کرنے کو کہا تھا۔

اس تازہ ترین ٹیپ میں الزرقاوی کو عراق میں القاعدہ کا امیر قرار دیا گیا ہے اور امریکہ اور عراقی عبوری حکومت کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کی تعریف کی گئی ہے۔

اس پیغام میں عراقیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ الزرقاوی کی حمایت کریں اور اس کے حکم کو مانیں۔

القاعدہ سے تعلق رکھنے والے الزرقاوی گروہ نے عراق میں ہونے والی بہت سے پر تشدد کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

الجزیرہ ٹی وی نے بی لادن کی ایک تصویر کے پس منظر میں اس پیغام کو نشر کیا ہے۔

امریکی انتخابات سے پہلے بھی اسامہ بن لادن کا ایک پیغام الجزیرہ سے نشر ہوا تھا۔

اسامہ بن لادن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع سرحدی علاقے میں کہیں روپوش ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد