بندروں سے بنی بش کی تصویر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بندروں کے سروں سے بنائی گئی صدر بش کی ایک متنازعہ تصویر کو نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ایک بہت بڑے اشتہاری بورڈ پر آویزاں کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے تیئس سالہ مصور کرس سویدو کی اس تصویر یا فن پارہ ’بش منکی‘ کی وجہ سے نیویارک کی چیلسی مارکیٹ میں ہونے والی ساٹھ فن پاروں کی نمائش ملتوی کر دی گئی تھی۔ جس کے بعد کچھ نامعلوم چندہ دینے والوں نے یہ پیشکش کی کہ اس فن پارے کو ایک ماہ کے لیے ہالینڈ ٹنل کے داخلے پر آویزاں کرنے کے لئے وہ پیسہ دینے کو تیار ہیں۔ نیویارک میں جس جگہ یہ تصویر آویزاں کی گئی ہے وہاں توقع ہے کہ روزانہ چھ لاکھ ڈرائیور اس تصویر کو دیکھیں گے۔ بظاہر یہ تصویر صدر بش کی لگتی ہے لیکن قریب سے دیکھنے پر ایسے دکھائی دیتا ہے جیسے بندروں کے بہت سے سر جھاڑیوں میں ہوں۔ فنون لطیفہ کے ایک پبلیشر ’اینیمل میگزین‘ کا کہنا ہے کہ مصور نے امریکی انتظامیہ کے بارے میں اپنے سخت خیالات کا اظہار انتہائی ذہانت سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’یہ سیاسی تنقید کا اننتہائی موثر اور ذمہ دارانہ نمونہ ہے‘۔ اس تصویر کو اب انٹرنیٹ پر بیچا جا رہا ہے تا کہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں کے لیے امداد اکٹھی کی جا سکے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||