BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہاں، مزاحمت اثر دکھا رہی ہے‘
News image
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس نیوز کانفرنس میں عراق پر کافی سوال جواب ہوئے
صدر جارج بش نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ عراق میں جاری مزاحمت اپنا اثر دکھا رہی ہے اور عراقی فوج اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بش نے خبردار کیا کہ اگلے ماہ عراق میں ہونے والے انتخابات میں مشکلیں پیش آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں کار بموں کے دھماکے پروپگنڈے کا بہت مؤثر حربہ بن گۓ ہیں۔ انہوں نے کہا جب عراقی پولیس اور فوج کے سر پر آن پڑی تو ان میں سے کچھ میدان چھوڑ گۓ اور یہ بات قابل قبول نہیں ہے۔

تاہم صدر بش نے اس بات پر اصرار کیا کہ عراق جمہوریت کے سفر پر گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق میں وہ جمہوریت آئے گی جو عراقی عوام کی اقدار اور روایات کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عراقیوں کے لیے صدام حکومت کی نسبت اب زندگی بہتر ہے۔

گزشہ روز عراق کے دو مقدس شہروں نجف اور کربلا میں کار بم دھماکوں میں 60 افراد ہلاک اور ایک سو بیس سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

جنوری تیس کے انتخابات سے قبل امریکہ عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار تک کر رہا ہے۔ یہ تعداد ان امریکی فوجیوں سے زیادہ ہوگی جو عراق پر حملے میں شریک تھے۔

صدر بش نے کہا کہ اگلے ماہ عراق میں ہونے والے انتخابات ایک عمل کی ابتدا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی سکیورٹی فوج میں لوگ کافی زیاہ تعداد میں شامل ہو رہے ہیں تاہم کمانڈ کے لحاظ سے صورتِ حال نسبتاً کمزور ہے۔

انہوں نے کہ کچھ عراقی یونٹس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جن کا اندازہ اس سال فلوجہ کی لڑائی سے بھی کیا جا سکتا ہے۔ تاہم دوسرے عراقی یونٹس کے بارے میں صدر بش کا کہنا تھا ’جب لوہا گرم ہوا تو وہ لوگ میدان سے چلے گئے۔‘

عراقی عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ فلوجہ شہر کے تین لاکھ کے قریب باشندے جو امریکی حملے کے دوران شہر چھوڑ کر چلے گۓ تھے جمعرات کو اپنے گھر واپس آنا شروع ہو جائیں گے۔

ہر گھرانے کو سو ڈالر ادا کۓ جائیں گے اور ان کی املاک کا نقصان پورا کرنے کے لۓ دس ہزار ڈالر بھی دیئے جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد