 |  پال بریمر کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ |
صدر جارج بش نے عراق کی جنگ کے دوران خدمات سر انجام دینے کے اعتراف میں عراق کی عبوری انتظامیہ کے سابق سربراہ پال بریمر، جنرل ریٹائرڈ ٹامی فرینک اور سی آئی کے سابق سربراہ جارج ٹینٹ کو امریکہ کا اعلی ترین ’ آزادی کا صدارتی میڈیل‘ دیا ہے۔ صدر نے ان تینوں کی حضرات کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عراق اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مرکزئی کردار ادا کیا۔ تاہم صدر بش نے ان کے خلاف ہونے والی تنقید کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ عراق میں صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد سکیورٹی کے نظام کو ختم کرنے کے حوالے سے ان امریکی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ |