BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 January, 2004, 05:23 GMT 10:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پال بریمر، کوفی عنان ملاقات
پال بریمر

عراق کے امریکی منتظم پال بریمر اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کوفی عنان سے نیویارک میں ملاقات کررہے ہیں۔ ملاقات کے دوران وہ عراق میں اقوام متحدہ کے نئے کردار کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

توقع کی جارہی ہے کہ اس ملاقات میں امریکہ اقوام متحدہ پر زور دے گا کہ وہ عراق میں اقتدار کی منتقلی کے امریکی منصوبے کی حمایت کرے۔

اقتدار کی منتقلی کے لئے یکم جولائی دو ہزار چار کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے اور امریکہ کا منصوبہ یہ ہے کہ عراق میں اقتدار غیر منتخب شدہ حکومت کو سونپ دیا جائے۔

یہ ملاقات بغداد میں ہونے والی اس خودکش حملے کے دوسرے روز کی جارہی ہے جس میں چوبیس افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں بغداد میں اتحادی افواج کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس ملاقات کے دوران پال بریمر کے ہمراہ عدنان پچاچی بھی ہوں گے جو عراق میں امریکہ کی متعین کردہ حکمراں کونسل کے سربراہ ہیں۔

گزشتہ برس اگست میں بغداد میں اقوام متحدہ کے دفتر پر ایک زبردست بم حملے کے بعد سیکرٹری جنرل نے اپنا تمام عملہ عراق سے واپس بلالیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ صرف اس صورت میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے جب اسے عراق میں نمایاں کردار دیا جائے۔

کوفی عنان کو امریکی منصوبوں پر راضی کرنے کا کام اب اتوار کے دھماکے کے بعد پال بریمر کے لئے مزید مشکل ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد