BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 December, 2004, 18:36 GMT 23:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کیمیکل علی‘ سے پوچھ گچھ
کیمیکل علی
علی حسن الماجد کو عرفِ عام میں کیمیکل علی کہا جاتا ہے
عراقی حکام کے مطابق معزول صدر صدام حسین کے دو سینیئر ساتھی ایک تحقیقاتی مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ اس طرح صدام حسین اور ان کے گیارہ اعلیٰ اہلکاروں کے خلاف عدالتی کارروائی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

اعلیٰ تحقیقاتی جج نے کہا کہ سابق جنرل علی حسن الماجد جنہیں عرفِ عام میں کیمیکل علی کہا جاتا ہے اور سابق وزیرِ دفاع سلطان ھاشم احمد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

صدام حسین کے عم زاد اور سابق فوجی جنرل علی حسن الماجد پر الزام ہے کہ 1980 کی دہائی میں انہوں نے حلبجہ کے شہر میں کیمیائی گیس کے ذریعے ہزاروں کرد باشندے ہلاک کر دیئے تھے۔

سنیچر کو جب کیمیکل علی کو بغداد میں جب ایک جج کے سامنے پیش کیا گیا تو ان کے ہمراہ صدام حسین کے وزیرِ دفاع سلطان ہاشم احمد بھی تھے۔

ان دونوں سے پوچھ گچھ کرنے والے جج نے بتایا کہ اصل مقدمہ شروع ہونے سے پہلے اس طرح کی ابتدائی سماعت عام عدالتی کارروائی کا حصہ ہوتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سماعت کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ اصل مقدمے کی کارروائی اب شروع ہو چکی ہے۔

انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ شروع کرنے کی حتمی تاریخ ٹریبونل طے کرے گا جو کہ ایک آزاد ٹریبونل ہے اور موجودہ عراقی حکومت کے اثرو رسوخ سے ماورا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد