BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 December, 2004, 08:24 GMT 13:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد: حملے میں اعلی اہلکار ہلاک
کربلا: بدھ کے روز دھماکے میں سات افراد ہلاک ہوگئے
کربلا: بدھ کے روز دھماکے میں سات افراد ہلاک ہوگئے
مسلح افراد نے بغداد میں وزارت مواصلات کے ایک اعلیٰ اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ وزارت مواصلات کے اہلکار قاسم مہاوی پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ دفتر کے لیے اپنے گھر سے نکل رہے تھے۔

وزارت مواصلات کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ قاسم مہاوی جب دارالحکومت بغداد کے مغرب میں واقع اپنے گھر سے نکل رہے تھے تو کچھ مسلح افراد ایک کار میں آئے اور ان پر فائرنگ شروع کردی۔

اطلاعات کے مطابق اس فائرنگ کے نتیجے میں ان کے کئی ذاتی محافظ زخمی ہوگئے۔ عراق میں سرگرم مزاحمت کار عراقی حکومت کے اہلکاروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں کیونکہ ان کی نظر میں یہ افراد امریکہ کی حمایت کررہے ہیں۔

عراق میں تیس جنوری کے انتخابات کے لیے بدھ کے روز سے مہم شروع ہوگئی ہے لیکن اسی روز کربلا میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم سے کم سات افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

انتخابات کے لیے کوئی دو سو سیاسی جماعتوں پر مشتمل اسّی اتحاد اس الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور سنی دھڑوں نے بھی ابتدائی پس و پیش کے بعد بڑی تعداد میں اندراج کرایا ہے۔

تاہم کئی سنی جماعتوں نے انتخابات بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عراق میں جاری کشیدی اور عدم سکیورٹی کے حالات کی وجہ سے انتخابات کے لیے حالات معقول نہیں ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد