BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 December, 2004, 04:56 GMT 09:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کٹھمنڈو: تین نکات پر مشتمل رپورٹ
دونوں اطراف کے کشمیری رہنماؤں کا مشترکہ بیان جاری کرنے پر اصرار
دونوں اطراف کے کشمیری رہنماؤں کا مشترکہ بیان جاری کرنے پر اصرار
کشمیر کے تنازعہ کا کوئی حل تلاش کرنے کے لیےکٹھمنڈو میں ہونے والی کانفرنس میں پیر کو رپورٹوں پر بحث ہو رہی ہے۔

مسئلہ کشمری کے مختلف پہلوؤں پر مفصل بات چیت کے لیے تین ورکنگ گروپ وضع کئے گئے تھے اور یہ رپورٹ اس گروپ نے تیار کی ہے۔

پیر کو کانفرنس کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ دونوں جانب کے کشمیری رہنما پہلی بار خصوصی طور پر ایک جگہ بیٹھ کر اپنے طور پر کشمیر کے بارے میں صلاح ومشورہ کریں گے۔

اس طرح کی بھی اطلاعات ہیں کہ ڈیڑھ گھنٹے کی اس ملاقات کے بعد ان رہنماؤں کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا۔ کانفرنس کے منتظمین اس طرح کے بیان کے حق میں نہیں ہیں۔

لیکن کشمیری رہنماوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ملاقات کا یہ پہلا موقع ہے اور کنٹرول لائن کے دونوں جانب کے رہنماؤں کی طرف سے ایک مشترکہ بیان بین الاقوامی براردی تک ان کے جذبات پہنچانے میں موثر ثابت ہو گا۔

امن کے لیے کام کرنے والی تنظیم پگواش کے تحت ہونے والی اس کانفرنس میں کشمیری رہنماؤں کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان کے کئی دانشور، سابق سفارتکار اور سیاست دان بھی حصہ لیے رہے ہیں۔

بیشتر شرکاء نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ کانفرنس میں اب تک کی بات چیت بہت تعمیری اور کارآمد رہی ہے۔

کانفرنس میں بات چیت کو تین حصے میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں ان سوالوں پربات ہو رہی ہے کہ اعتماد سازی کے کیا کیا اقدامات کئے گئے ہیں اور مزید کیا اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔

اس کے تحت کم از کم 70 اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے جن میں پورے جنوبی ایشیا میں کسی بھی سفر کے لیے کوئی ایک دستاویز جاری کرنے کی سفارش بھی شامل ہے۔

دوسرے حصے میں اس پہلو پر توجہ دی گئی ہے کہ دونوں کشمیر کے درمیان براہ راست مذاکرات کیسے شروع کئے جائیں۔ بات چیت ہو تو کن کے درمیان ہو اور کس طرح ہو۔

تیسرے حصے میں کشمیر کے تنازعہ کا پرامن حل تلاش کرنے کے راستے تجویز کئے گئے ہیں۔ ان تینوں نکات پر مفصل رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ کانفرنس میں یہ کوشش کی جائے گی کہ ان سبھی سوالوں پر ایک عمومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ اب تک کی بات چیت بظاہر اطمینان بخش رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد