BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی انٹیلیجنس کی تشکیل نو
امریکہ کے خفیہ نظام میں بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں کی جارہی ہیں
امریکہ کے خفیہ نظام میں بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں کی جارہی ہیں
امریکہ کے ایوانِ نمائندگان کی بڑی اکثریت نے ملک کے خفیہ اداروں کے نظام کو از سر نو تشکیل دینے کے مسودہ قانون کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد یہ بل بدہ کو سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد صدر بش اس پر دستخط کریں گے۔

اس نئے قانون کے تحت نیشنل انٹیلیجنس ڈائریکٹر کا ایک نیا عہدہ بنایا جائے گا جو بنیادی طور پر سی آئی اے اور ایف بی آئی کے درمیان رابطے کا کام سر انجام دے گا۔

اس قانون کے تحت سرد جنگ کے خاتمے کے بعد امریکہ کے خفیہ اداروں کے نظام میں بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

در حقیقت ایک فرد کو امریکہ کے پندرہ خفیہ اداروں کے درمیان رابطے کے علاوہ کئی ارب ڈالر کےبجٹ پر اختیار حاصل ہو جائے گا۔

اس قانون میں انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز کے قیام کی بھی تجویز شامل ہے۔

یہ قانون ستمبر گیارہ کے حملوں کی تحقیق کرنے والے کثیر الجماعتی کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہے۔

اس انکوائری نے انکشاف کیا تھا کہ ملک کے خفیہ ادارے اطلاعات کے اشتراک میں ناکام رہے اور ان کے درمیان مقابلے کا رجحان پایا جاتا تھا۔

کمیش کے مطابق یہ عوامل بھی ستمبر گیارہ کے حملوں کا وقت پر سد باب کرنے میں ناکامی کا باعث رہے ۔

اس بل کی منظوری کے بعد خفیہ اداروں کے اہلکار مشتبہ لوگوں کی جدید آلات کے ذریعے نگرانی کر سکیں گے اور ملک کے تمام ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں اور سرحدی چوکیوں پر مسافروں کے سامان کو چیک کرنے کے جدید آلات بھی نصب کئے جائیں گے۔

امریکی ویزا کے لیے درخواست دینے والے ہر شخص کا بالمشافہ انٹرویو کیا جائے گا۔
واشنگٹن سے بی بی سی کے نامہ نگار جسٹن ویب نے کہا کہ صدر بش اس بل میں شامل کئی ایک تجاویز کی منظوری میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد