نومبر: 136 امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پینٹاگون کے مطابق نومبر کے مہینے میں عراق میں ایک سو چھتیس امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جو ایک ماہ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں فلوجہ میں امریکی کارروائی کے دوران ہوئیں ۔ پچھلے ماہ امریکی فوج کی جانب سے فلوجہ شہر کو مزاحمت کاروں کے قبصے سے چھڑانے کی ایک بڑی کارروائی کی گئی تھی ۔ پینٹاگون کے مطابق اس سے پہلے ایک ماہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں اپریل کے مہینے میں ہوئیں تھیں جب امریکی فوج کی فلوجہ میں ایک اور کارروائی کے دوران ایک سو پینتیس امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ پینٹاگون کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے برس عراق پر امریکی فوج کشی شروع ہونے سے لے کر اب تک بارہ سو چوہتتر امریکی فوجی ہلاک اور دس ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||