BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خود کش حملے میں سات ہلاک
بغداد
بغداد میں گزشتہ دو دونوں میں دو پولیس اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا ہے۔
بغداد میں ’گرین زون‘ کے علاقے کو جانے والے راستے پر واقع پولیس چوکی کے قریب ایک پولیس سٹیشن پر دو کار بم دھماکوں میں میں کم از کم سات افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری ایک گاڑی کو گرین زون کے قریب واقع پولیس سٹیشن میں لے جانے کی کوشش کی اور جب اسے روکا گیا یکدم حملہ آور کی گاڑی اور پاس کھڑی ایک اور گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی ۔

عینی شاہدوں کے مطابق انہوں نے ہفتے کی صبح ایک ’ پک اپ‘ ٹرک کو پولیس اسٹیشن کی طرف جاتے دیکھا۔

پولیس اسٹیشن کی عمارت بغداد کے حساس ترین علاقے ’گرین زون‘ کے باہر ایک چیک پوسٹ کے ساتھ ہی واقع ہے۔ بغداد کے گرین زون کے علاقے میں سفارت خانے اور سرکاری عمارتیں واقع ہیں۔

امریکی فوجی حکام کے مطابق یہ چیک پوسٹ اس کنوینشن سنٹر کے قریب واقع ہے جس کو امریکی فوج اور سفارت کار کانفرنسوں اور اجلاسوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ بغداد کا مشہور الرشید ہوٹل بھی قریب ہی واقع ہے جو غیر ملکی ٹھیکے داروں اور سفارت کاروں کے زیر استعمال رہتا ہے۔

امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس بم حملے میں کوئی امریکی یا غیر ملکی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ایک علیحدہ واقع میں بعقوبہ شہر کے نزدیک ایک امریکی فوجی اس وقت ہلاک ہو گیا جب سڑک کے کنارے لگا ہوا ایک بم پھٹ گیا۔

امریکی فوجی حکام کے مطابق جمعہ کو اردن کی سرحد پر واقع ٹریبل قصبے میں بین الاقوامی فوج کے دو فوجی بھی ایک خود کشن حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز بھی بغداد کے جنوب مغرب میں ایک پولیس اسٹیشن اور شہر کے شمال میں ایک شیعہ مسجد کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں کم از کم چھبیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد