’لاش مارگریٹ کی نہیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کیے گئے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ فلوجہ سے ملنے والی مغربی خاتون کی لاش برطانوی امدادی کارکن مارگریٹ حسن کی نہیں ہے۔ اس لاش پر مارگریٹ حسن کی لاش ہونے کا شبہ اسکے مغربی خدوخال کی بنا پر کیا جا رہا تھا ۔ ترجمان نے بتایا اس بات کی تصدیق دانتوں کے تجزیے سے ہوئی ہے۔ مارگریٹ حسن کو اکتوبر میں مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا۔ وہ امداد فراہم کرنے والے بین الاقوامی ادارے’ کیئر انٹرنیشنل‘ کی ڈائریکٹر کے طور پر عراق میں کام کر رہی تھیں۔ البتہ برطانوی وزارتِ خارجہ کا یہ کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ مارگریٹ حسن ماری جا چکی ہیں اور اس بات کا ثبوت وہ ویڈیو فلم ہے جس میں ان کے قتل کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||