کیوٹومعاہدہ قانون بن جائےگا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کیوٹو معاہدہ اگلے برس قانونی شکل اختیار کر لے گا۔ روس نے آج اس معاہدے پر توسیق سے متعلق کاغذات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان کے حوالے کر دیے ہیں جس کے بعد اس معاہدے کو ان ممالک کی حمایت حاصل ہو گئی ہے جو دنیا میں گرین ہاوس گیسوں کے پچپن فیصد کا اخراج کرتے ہیں۔ کیوٹو معاہدے کے تحت پچپن بڑے صنعتی ممالک کو سن دو ہزار بارہ تک کاربن ڈائی آکسائڈ جیسی گیسوں کے اخراج میں بڑے پیمانے پر کمی کرنی پڑے گی۔ کوفی عنان نے اس معاہدے میں روس کی شمولیت کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف بین القوامی کوششوں کے حوالے سے ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے توسیق کے بعد اس معاہدے کے مستقبل کے بارے میں شکوک و شبہات ختم ہو جائیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||