عرفات کو خون کے کینسر کی تردید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی رہنما یاسر عرفات علاج کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک قریبی فوجی ہسپتال میں ہیں اور ایک فلسطینی سفارتکار نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے اس خدشے کو مسترد کر دیا ہے کہ انہیں خون کو کینسر بھی ہو سکتا ہے۔ تاہم ڈاکٹروں نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ عرفات کے مرض کی تشخیص میں کئی دن لگیں گے۔ فلسطینی سفارتکار نے امید ظاہر کی ہے کہ بدھ تک ڈاکٹر مرض کا تعین کر لیں گے۔ اس سے قبل فلسطینی قیادت نہ پہلی بار ایک ایسا اجلاس منعقد کیا جس یاسر عرفات نہیں تھے۔ پیرس کے جس فوجی ہسپتال میں عرفات داخل ہیں وہ خون کے امراض کے علاج کا خصوصی مرکز ہے۔ گزشتہ روز ایک فلسطینی ترجمان نے بتایا ہے کہ یاسر عرفات کو کئی ٹیسٹوں سے گزرنا ہو گا۔ ڈاکٹروں نے عرفات کے دماغ اور جسم کی سکیننگ کی ہے اور کے تجزیے بھی کیے جا رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||