BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عرفات کو ہسپتال بھیجنے پر غور
یاسر عرفات کا کمپاؤنڈ
رملہ میں یاسر عرفات کا کمپاؤنڈ جہاں وہ بہت عرصے سے رہ رہے ہیں
فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیشِ نظر ڈاکٹر اگلے چند گھنٹوں میں یہ فیصلہ کرنے والے ہیں کہ انہیں کب ہسپتال لے جایا جائے۔

اردن کی ایک طبی ٹیم جس کے سربراہ یاسر عرفات کے ذاتی معالج اشرف کردی ہیں رملہ میں ان کا علاج کر رہی ہے۔ جبکہ مصر کی ٹیم ابھی رملہ پہنچنے والی ہے۔

فلسطینی رہنما کچھ عرصے سے بیمار ہیں لیکن بدھ کو ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔ ان کی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے ان کے بارے میں تشویشات اور بڑھ گئی ہیں اور ڈاکٹر، خاندان کے افراد اور سینیئر اہلکار غربِ اردن میں ان کے کمپاؤنڈ میں جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

یاسر عرفات کی بیوی سُھا عرفات جو پیرس میں رہتی ہیں وہ بھی اپنے شوہر کے کمپاؤنڈ میں پہنچنے والی ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم ایریئل شیرون نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اگر یاسر عرفات رملہ کمپاؤنڈ سے باہر جا کر کہیں علاج کروانا چاہتے ہیں تو اسرائیل اس کی اجازت دیتا ہے۔

شیرون فلسطینی وزیرِ اعظم احمد قریع سے ٹیلیفون پر بات کر رہے تھے۔

فلسطینی علاقوں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ یہ منصوبہ بنا رہی ہے کہ اگر یاسر عرفات کی موت ہو جائے تو اس کے بعد کے حالات سے کیسے نمٹا جائے۔

تاہم سرکاری حکام کے مطابق یاسر عرفات نے فجر کی نماز پڑھی ہے۔

فلسطینی کابینہ کے ایک رکن نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے رائٹر کو بتایا ہے کہ پچھتر سالہ یاسر عرفات کی صحت بہت زیادہ خراب ہو چکی ہے۔

سُھا عرفات
سُھا عرفات بھی پیرس سے رملہ پہنچنے والی ہیں

کچھ اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر یاسر عرفات نے اپنی گرتی ہوئی صحت کی وجہ سے اقتدر ایک کونسل کے حوالے کرنے والے ہیں۔

یاسر عرفات نے جن تین فلسطینی رہنماؤں کو اپنے پاس بلایا ہے ان میں فلسطینی وزیر اعظم احمد قرئع، سابق وزیر اعظم محمود عباس اور فلسطینی اسمبلی کے سپیکر سلیم الزانون شامل ہیں۔

یاسر عرفات کے مشیر نبیل ابی ردونا نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ یاسر عرفات فلسطینی اقتدار کو منتقل کرنے والے ہیں۔

ڈاکٹر ابھی یہ مشورہ کر رہے ہیں کہ یاسر عرفات کو کب ہسپتال منتقل کیا جائے۔

اسرائیل کو یاسر عرفات کے رملہ ہیڈکواٹرز سے جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن وہ ان کی رملہ ہیڈ کواٹرز میں واپسی کے بارے میں خاموش ہے۔

اسرائیل کے ایک اعلیٰ اہلکار نے خبر رساں ایجنسی رائٹر کو بتایا ہے یاسر عرفات کہیں بھی جا سکتے ہیں لیکن ان کی واپسی ’ایک مختلف معاملہ ہے‘۔

ایک ہفتے پہلے تیونس کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے یاسر عرفات کا معائنہ کیا تھا۔ اور بعد میں ان کی انڈوسکوپی بھی ہو چکی ہے۔ابتدائی اطلاعات کےمطابق وہ کسی مہلک بیماری میں مبتلا نہیں ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد