عرفات صحت مند ہیں: ارکات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی رہنما یاسر عرفات نے اتوار کو فلسطین کی قومی سلامتی کونسل کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ ان دنوں اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی صحت کے بارے زبردست قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ سنیچر کو تیونس کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے یاسر عرفات کا معائنہ کیا تھا۔ تاہم انہوں نے یاسر عرفات کے معائنے کے بعد کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ قبل ازیں مصری ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی ان کا معائنہ کر چکی ہے۔ ان کے بقول یاسر عرفات ’وائرل انفیکشن‘ میں مبتلہ ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو ایک بیان دیتے ہوئے صائب ارکات نے اسرائیلی اخباروں میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی کہ یاسر عرفات کو اپریشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسر عرفات اتوار کی قومی سلامتی کونسل میں ہشاش بشاش دکھائی دے رہے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||