BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 October, 2004, 14:02 GMT 19:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سابق ریاستی وزیر ہلاک

کشمیر میں فوجی
برطانوی جنرل کا کہنا ہے فوج سے کمشیر میں عسکریت پسندی پر قابو نہیں پایا جاسکتا
بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی اننت ناگ ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ریاست کے ایک سابقہ جونئیر وزیر صفدر بیگ کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

صفدر بیگ ریاست میں حزب اختلاف کی جماعت نیشنل کانگریس کے رہنما تھے جنہیں جمعرات کی سہ پہر ان کے گھر کے باہر گولی ماری گئی تھی اور وہ ہسپتال جاتے ہوۓ ہلاک ہوگۓ تھے۔

صفدر بیگ ریاستی سیاست میں تیس سال سے زیادہ سے سرگرم تھے اور انیس سو چھیاسٹھ میں ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوۓ تھے اور ریاستی حکومت میں جونئیر وزیر بناۓ گۓ۔

صفدر بیگ کا ایک محافظ بھی اس حملہ میں شدید زخمی ہوگیا۔ ابھی تک کسی عسکریت پسند گروہ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

دوسری طرف ہندوستان کے زیر انتطام دورہ پر گۓ برطانیہ کے جنرل اسٹاف کے چیف جنرل سر مائک جیکسن نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری عسکریت پسندی سے صرف فوجی طریقوں سے نہیں نپٹا جاسکتا۔

بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کا تقاضا ہے کہ سیاسی اور معاشی اقدامات بھی لیے جائیں۔

جنرل جیکسن نے برطانوی حکومت کی اس تجویز کو دہرایا کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک دوطرفہ معاملہ ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ برطانیہ اور ہندوستان اگلے سال مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد