اسرائیل نے زبردستی طیارہ اتروا لیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرینکفرٹ سے تل ابیب جانے والی لفتھینسا کی ایک پرواز پر بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر اسرائیل کے فضائی طیاروں نے اس پرواز کوقبرص کے شہر لارناکا کے ہوائی اڈے پر اتروا لیا۔ پرواز اڑنے سے کچھ دیر بعد ہی ایک فون کے ذریعے بم کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی لیکن جرمنی کے حکام نے اس سے کوئی خطرہ محسوس نہیں کیا۔ لفتھینسا کے افسران کے مطابق وہ چاہتے تھے کہ تل ابیب تک سفر جاری رہے لیکن اسرائیلی حکام نے زبردستی طیارے کو لارناکا میں اتروا لیا۔ طیارے پر تین سو اکتیس مسافر اور اٹھارہ عملے کے ارکان سوار تھے جن سب کو بحفاظت اتار لیا گیا اور اس وقت جہاز کی تلاشی جاری ہے۔ پچھلے دس دونوں میں یونان سے نیویارک جانے والی دو اور برلن سے اڑنے والی برٹش ایرویز کی ایک پرواز پر بموں کی موجودگی کی اسی طرح کی اطلاعات ملیں تھیں جن کے بعد ان طیاروں کو فوری اتار لیا گیا تھا۔ بعد میں یہ اطلاعات غلط ثابت ہوئی تھیں۔ لفتھینسا کی ترجمان کا کہنا ہے کے جرمنی کے حکام کے ساتھ مشورے کے بعدوہ اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ اس اطلاع کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئیے ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||