BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 September, 2004, 21:03 GMT 02:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الرٹ کے بعد ایل اے ایئرپورٹ بند
لاس اینجلس
لاس اینجلس ایئرپورٹ کو پہلے بھی بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی تھی
لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بڑا حصہ ہفتہ کے روز دو مختلف نوعیت کے واقعات کی وجہ پر بند رہا۔

پہلے واقعے کی وجہ سکیورٹی بتائی جاتی ہے اور ایف بی آئی اور ایئرپورٹ کی انتظامیہ اس کے متعلق کچھ نہیں بتا رہی۔

ایف بی آئی کے ترجمان کے مطابق دوسرا خوفناک دھماکہ ٹارچ کی بیٹری کی وجہ سے ہوا جو سکیورٹی سکرین کے لیے لے جائی جارہی تھی۔

ایئرپورٹ کے بیشتر ٹرمینل اس واقعہ کے بعد خالی کرا لیے گئے اور جہازوں کو بھی ایئرپورٹ پر اترنے سے روک دیا گیا۔

ایئرپورٹ کو جانے والی شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے۔

جبکہ لاس اینجلس ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے کہا کہ ایئرپورٹ پر کاروبار جلد ہی معمول پر آجائے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرمینل 6 ‘ 7 اور 8 اپنے معمول پر آگئے ہیں جبکہ باقی بھی بہت جلد بغیر کسی تعطل کے اپنی صحیح حالت پر واپس آجائیں گے-

لاس اینجلس جو کہ ’ایل اے ایکس‘ کوڈ کے نام سے مشہور ہے اور دنیا کا سب سے مصروف ترین ائیرپورٹ سمجھا جاتا ہے۔

یاد رہے سن دو ہزار میں اس ائیرپورٹ کو بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی تھی جبکہ 4 جولائی 2000 کو اسی ائیرپورٹ پر 3 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد