BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 February, 2004, 16:23 GMT 21:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہوائی اڈوں پر ہنگامی صورتحال
پاکستانی ہوائی اڈوں پر سخت حفاظتی انتیظامات
پاکستانی پولیس
پاکستانی حکام نے کراچی اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

کراچی میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار ادریس بختیار کے مطابق یہ اقدام اسی کارروائی کی کڑی ہے جس کے تحت پاکستانی فوج نے مشتبہ غیرملکی دہشت گردوں کے خلاف پاک افغان سرحد کےقبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کے تحت، ملک کے دونوں اہم بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر حفاظتی انتظامات سخت تر کر دیئے گئے ہیں۔ یہ ہنگامی صورتحال آئندہ تین روز تک جاری رہے گی۔

جس کے دوران نیم فوجی دستے ائیرپورٹ کے سیکورٹی اہل کاروں کی معاونت کریں گے۔ اور ہوائی اڈوں پر موجود گاڑیوں کی پارکنگ کے احاطوں اور جہازوں کو کھڑے کرنے کے مقامات کی کڑی نگرانی کی جاۓ گی۔

اس دوران کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیئے دونوں ہوائی اڈوں پر خصوصی انتظامات کیئے گۓ ہیں۔ جس کے تحت وقتی طور پر جاری کیے گۓ داخلہ پاسوں کی بھی جانچ کی جاۓ گی۔

یاد رہے کے اس کڑی نگرانی سے وہ سرکاری حکام بھی مستثنیٰ نہیں ہوں گے جنہیں پروٹوکول کے اعتبار سے حساس علاقوں میں جانے کی اجازت دی گئی ہو۔

اس تمام کارروائی کی ابھی تک حکام نے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔ لیکن انہی انتظامات پر تبصرہ کرتے ہوۓ ہوائی اڈوں کی سیکورٹی سے منسلک ایک اہل کار نے کہا کےیہ انتظامات بلاجواذ نہیں کئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد