 |  فلوجہ میں کسی بھی کارروائی میں عراقی افواج کا استعمال کیا جائے گا۔ |
عراق کے عبوری وزیر اعظم ایاد علاوی نے کہا ہے کہ اگر باغیوں کے قبضے والے شہر فلوجہ کے مسئلے کا کوئی سیاسی حل تلاش نہ کیا گیا تو جلد ہی وہاں فیصلہ کن فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ العربیہ ٹی وی پر بولتے ہوئے مسٹر الاوی نے کہا کہ فلوجہ کے خلاف کسی بھی کارروائی میں عراقی افواج کا استعمال کیا جائے گا۔ فلوجہ کے باہر بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس شہر کو حاصل کرنے کی کوئی بھی کارروائی ایک بڑا چیلنج ہوگی۔امریکی افواج اپریل میں عراقی افواج کو سکیورٹی کی ذمہ داری سونپنے کے بعد سے فلوجہ میں نہیں گئیں۔ جنوری میں انتخابات کے موقع پر فلوجہ پر کنٹرول خاصا اہم سمجھا جا رہا ہے۔ |