فلوجہ پر امریکی بمباری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شہر فلوجہ کے گرد و نواح میں امریکی فوج اور عراقی مزاحمت کاروں کے درمیان شدید لڑائی ہو رہی ہے۔ امریکی فوج نے فلوجہ میں کئی ہوائی حملے کیے ہیں اور ٹینکوں سے مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے اسلحے کے ایک گودام کو نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے وہاں پر بڑی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گھر تباہ ہوئے ہیں اور کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک چھ سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں میں امریکی فوج نے متعدد مرتبہ فلوجہ میں بمباری کی ہے اور اس شہر کو مزاحمت کا گڑھ کہا جا رہا ہے۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ فلوجہ میں اس ہفتے میں لڑائی معمولی سے زیادہ شدید نظر آ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بغداد کے شمال مشرقی شہر بعقوبہ میں پولیس کی ایک چوکی پر حملے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک اور کچھ زخمی ہوگئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||