 |  خان یونس مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم بارہ فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔ |
فلسطینی شدت پسندوں کے ایک حملے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تین فلسطینی بندوق بردار علاقے میں دھند کا فائدہ اٹھا کر یہودی بستی مورگ میں گھس آئے اور فائرنگ کر کے کم از کم تین اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ یہودی بستی پر حملے کے بعد شروع ہونی والی لڑائی میں تین میں سے دو بندوق برداروں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ اسرائیلی فوجی تیسرے کو تلاش کر رہے ہیں جس کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ واپس فلسطینی علاقے میں جانے کی کامیاب ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے رات کو اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے غرب اردن کے علاقے میں خان یونس مہاجر کیمپ پر میزائیل فائر کیے جس سے کم از کم بارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
|